حدیث نمبر: 2797
- " رخص النبي صلى الله عليه وسلم من الكذب في ثلاث: في الحرب وفي الإصلاح بين الناس وقول الرجل لامرأته. (وفي رواية) : وحديث الرجل امرأته وحديث المرأة زوجها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین موقعوں پر جھوٹ بولنے کی اجازت دی ، جنگ میں ، لوگوں کے مابین صلح کرانے کے لیے اور خاوند کا اپنی بیوی کا ساتھ بات کرنے میں اور ایک روایت میں ہے : آدمی کا اپنے بیوی سے اور بیوی کا اپنے خاوند کے ساتھ گفتگو کرنے میں ۔