حدیث نمبر: 2782
- " ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة: العاق لوالديه ومدمن الخمر والمنان عطاءه، وثلاثة لا يدخلون الجنة: العاق لوالديه والديوث والرجلة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ روز قیامت تین قسم کے افراد کی طرف نہیں دیکھے گا : والدین کا نافرمان ، دوام سے شراب پینے والا اور اپنے دیے پر احسان جتلانے والا اور تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے : والدین کا نافرمان ، دیوث ( جسے اپنے اہل و عیال کے سلسلے میں غیرت و حمیت نہ ہو ) اور مردوں سے مشابہت رکھنے والی عورتیں ۔“