حدیث نمبر: 2779
- " التؤدة في كل شيء إلا في عمل الآخرة ".
حافظ محفوظ احمد
اعمش بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر چیز میں متانت و سنجیدگی ( اور ٹھہراؤ ) ہونا چاہیئے ، سوائے آخرت کے ۔
حدیث نمبر: 2780
- " التأني من الله والعجلة من الشيطان ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ٹھہراؤ اور آہستگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جلد بازی اور عجلت شیطان کی طرف سے ہے ۔“