کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: ایسے امور سے، جن کی وجہ سے معذرت کرنا پڑے، اجتناب کرنے کی وصیت
حدیث نمبر: 2775
- " إياك وكل ما يعتذر منه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایسی بات پر اجتناب کر ، جس پر معذرت کرنا پڑے ۔“
حدیث نمبر: 2776
- " إذا قمت في صلاتك فصل صلاة مودع، ولا تكلم بكلام تعتذر منه غدا، واجمع الإياس مما في أيدي الناس ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کوئی بلیغ و مختصر نصیحت کریں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تو نماز ادا کرے تو ( اپنی زندگی کی ) آخری نماز سمجھ کر ادا کر اور ایسا کلام مت کر کہ جس سے بعد میں تجھے معذرت کرنا پڑے اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے ناامید ( اور غنی ) ہو جا ۔“