حدیث نمبر: 2772
- " اهج المشركين، فإن جبريل معك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوقریظہ والے دن سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو فرمایا : ”( اشعار کے ذریعے ) مشرکوں کی مذمت کرو ، بیشک ( جبرائیل علیہ السلام ) تمہارے ساتھ ہے ۔“
حدیث نمبر: 2773
- " اهجوا بالشعر إن المؤمن يجاهد بنفسه وماله، والذي نفس محمد بيده كأنما تنضحوهم بالنبل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”شعروں کے ذریعے ( مشرکین کی ) مذمت کرو ، بیشک مومن اپنی جان اور مال دونوں کے ساتھ جہاد کرتا ہے ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ! گویا کہ تم ( ان اشعار کے ذریعے ) ان پر تیر برسا رہے ہو ۔