کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: حرم میں الحاد سنگین جرم ہے
حدیث نمبر: 2771
- (إنَّه سيُلحِدُ فيه رجلٌ من قريشٍ، لو وُزنتْ ذنوبُه بذنوبِ الثقلينِ لرجحت. يعني: الحرم) .
حافظ محفوظ احمد
اسحاق بن سعید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ، سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا : ابن زبیر ! اللہ تعالیٰ کے حرم میں الحاد سے اجتناب کر ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”عنقریب ایک قریشی آدمی بیت اللہ کی بےحرمتی کرے گا ، اگر ( ‏‏‏‏ کسی ترازو پر ) اس کے گناہوں کا ، جن و انس کے گناہوں کے ساتھ وزن کیا جائے ، تو اس کا پلڑا بھاری ہو گا ۔“ ( ‏‏‏‏اپنے کئے پر ) غور و فکر کر لو ، کہیں وہ تم ہی نہ ہو ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2771