حدیث نمبر: 2765
- " إني أمرت أن أغير اسم هذين، فسماهما حسنا وحسينا. قاله لما ولدا وسماهما علي: حمزة وجعفر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حمزہ رکھا اور جب حسین پیدا ہوا تو اس کا نام اس کے چچا جعفر کے نام پر رکھا ۔ ( ایک دن ) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا : ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں یہ دونوں نام تبدیل کر دوں ۔“ میں نے کہا : اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام حسن اور حسین رکھ دیا ۔