حدیث نمبر: 2756
- " إن من الشعر حكمة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بعض اشعار ، حکمت و دانائی پر مشتمل ہوتے ہیں ۔“
حدیث نمبر: 2757
- " إن من البيان سحرا وإن من الشعر حكما ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک بدو ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور انتہائی واضح انداز میں کلام کیا ( مسند احمد کی روایت میں ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کرنے لگا ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بعض فصیحانہ کلام تو جادو کا اثر رکھتے ہیں اور بعض اشعار ، حکمت و دانائی سے لبریز ہوتے ہیں ۔“