کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرزندان امت کے حق میں ان سے بڑھ کر رحمدل تھے، غیر محرم مرد و زن کا ایک دوسرے کے کندھے یا سر پر ہاتھ پھیرنا کیسا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عورتوں سے بیعت لینے کا طریقہ
حدیث نمبر: 2753
- " إني لا أصافح النساء إنما قولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں چند عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کی بیعت کرنے کے لیے آئی ۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم اس بات پر آپ کی بیعت کرتی ہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی ، چوری نہیں کریں گی ، زنا نہیں کریں گی ، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی ، بہتان نہیں گھڑیں گی اور نیکی کے معاملے میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( ‏‏‏‏ٹھیک ہے ) لیکن طاقت و قدرت کے مطابق ۔“ ہم نے کہا : اللہ اور اس کا رسول تو ہم پر ہمارے نفسوں کی بہ نسبت بھی زیادہ رحم کرنے والے ہیں ۔ اے اللہ کے رسول ! اب آئیں ( ‏‏‏‏اور ہاتھ بڑھائیں ) تاکہ ہم بیعت کر سکیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ، میرا تو سو عورتوں سے قول و اقرار ، ایک عورت سے قو ل و اقرار کی طرح ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2753