حدیث نمبر: 2746
- " أكثر خطايا ابن آدم في لسانه ".
حافظ محفوظ احمد
شقیق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے صفا پہاڑی پر تلبیہ پڑھا اور کہا : اے زبان ! خیر و بھلائی پر مشتمل کلام کر ، تاکہ تو غنیمت حاصل کر لے ۔ تو خاموش رہا کر تاکہ سلامت رہے اور ندامت نہ ہو ۔ لوگوں نے پوچھا اے ابو عبدالرحمٰن ! یہ کلمات تو اپنی طرف سے کہہ رہا ہے یا کسی سے سنے ہیں ؟ انہوں نے کہا : کسی سے نہیں سنے ، ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ضرور سنا ہے : ” ابن آدم کی اکثر خطائیں اس کی زبان کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ “