حدیث نمبر: 2740
- " إن الله يحب معالي الأمور وأشرافها ويكره سفسافها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ رفعت و عزت والے امور پسند کرتا ہے اور ذلت و ذلالت والے امور کو ناپسند کرتا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 2741
- " إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الأخلاق، ويبغض سفسافها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سھل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ « صلی اللہ علیہ وسلم » نے فرمایا : ” بلاشبہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے ، مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور ردّی اخلاق سے نفرت کرتا ہے ۔ “