کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: بچے اور بچی کی طرف سے عقیقہ کرنا، اور لفظ عقیقہ کو مکروہ سمجھنا
حدیث نمبر: 2739
- " إن الله لا يحب العقوق، وكأنه كره الاسم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( جواباً ) فرمایا : ” اللہ تعالیٰ «عقوق» ( یعنی بدسلوکی و نافرمانی ) کو ناپسند کرتا ہے ۔ “ ایسے معلوم ہوتا تھا کہ لفظ «عقيقه» آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہے ۔ صحابہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم آپ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کا بچہ پیدا ہوتا ہے ( تو اس کا عقیقہ ہونا چاہیئے یا نہیں ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو اپنے بچے کی طرف سے جانور ذبح کرنا چاہتا ہے وہ کرے ، بچے کی طرف سے دو ہم عمر بکریاں ( یا بھیڑیں ، مذکر ہوں یا مونث ) اور بچی کی طرف سے ایک ۔ “