کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ایک مجرم کی وجہ سے پورے قبیلے کی مذمت کرنا سنگین جرم ہے، حقیقی باپ سے نسبت کی نفی کرنا سنگین جرم ہے
حدیث نمبر: 2736
- " إن أعظم الناس جرما إنسان شاعر يهجو القبيلة من أسرها ورجل تنفى من أبيه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” لوگوں میں سب سے بڑا مجرم وہ شاعر ہے جو پورے قبیلے کی مذمت کرتا ہے اور وہ آدمی جو اپنے ( ‏‏‏‏حقیقی ) باپ کا انکار کر دیتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2736
حدیث نمبر: 2737
- " إن أعظم الناس فرية لرجل هجا رجلا، فهجا القبيلة بأسرها ورجل انتفى من أبيه وزنى أمه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جھوٹا الزام لگانے میں سب سے بڑا مجرم وہ ہے ، جو ایک آدمی کے عیوب بیان کرنا چاہتا ہے ، لیکن وہ اس کے پورے قبیلے کی مذمت کر دیتا ہے اور وہ آدمی بھی ہے جو اپنے ( ‏‏‏‏حقیقی ) باپ کا انکار کر کے اپنی ماں کو زانیہ قرار دیتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2737