حدیث نمبر: 2727
- " أما كان يجد هذا ما يسكن به شعره؟! ورأى رجلا آخر وعليه ثياب وسخة فقال: أما كان هذا يجد ماء يغسل به ثوبه؟! ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملاقات کے لیے ہمارے گھر تشریف لائے اور ایک پراگندہ حال آدمی ، جس کے بال بکھرے ہوئے تھے ، کو دیکھ کر فرمایا : ” کیا اس کے پاس اتنی وسعت نہیں ہے کہ یہ اپنے بال سنوار سکے ؟ “ اور دوسرے آدمی جس کے کپڑے میلے تھے ، کو دیکھ کر فرمایا : ” کیا اس کے پاس اتنی وسعت نہیں کہ یہ اپنے کپڑے دھو سکے ؟ “۔