حدیث نمبر: 2721
- " اكتني بابنك عبد الله ـ يعني ابن الزبير ـ أنت أم عبد الله ".
حافظ محفوظ احمد
ہشام اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے علاوہ آپ کی تمام بیویوں کی کنیتیں ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو اپنے بیٹے عبداللہ ( جو زبیر کا بیٹا ہے ) کے نام پر ام عبداللہ کنیت رکھ لے ۔ “ اس کے بعد ان کی وفات تک انہیں ام عبداللہ کہا جاتا تھا ، حلانکہ ان کی اپنی اولاد نہیں تھی ۔