حدیث نمبر: 2704
- " إذا صنع خادم أحدكم طعاما فولي حره ومشقته فليدعه فليأكل معه، فإن لم يدعه فليناوله منه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تمہارا خادم تمہارے لیے کھانا تیار کرتا ہے تو وہ گرمی برداشت کرتا ہے اور مشقت اٹھاتا ہے ، اس لیے آدمی کو چاہیئے کہ اسے بلائے تاکہ وہ اس کے ساتھ کھائے ، اگر کوئی اس طرح نہ کرے تو اسے کھانے کے لیے کچھ پکڑا دے ۔“