حدیث نمبر: 2700
- " إذا رأيتم المداحين، فاحثوا في وجوههم التراب ".
حافظ محفوظ احمد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم اپنی تعریف کرنے والوں کو دیکھو تو ان کے چہروں پر مٹی پھینکو ۔“ یہ حدیث سیدنا مقداد بن اسود ، سیدنا عبداللہ بن عمر ، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ۔
حدیث نمبر: 2701
- " إياكم والتمادح، فإنه الذبح ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے بچو ، کیونکہ یہ ذبح کرنے کے مترادف ہے ۔“