حدیث نمبر: 2688
- " إذا نمتم فأطفئوا سرجكم، فإن الشيطان يدل مثل هذه على هذا فيحرقكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو کھینچنے لگی ، ایک بچی اسے دھتکارنے اور بھگانے لگی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی سے فرمایا : ”اس چھوڑ دے ۔ ”وہ چوہیا بتی لے کر آئی اور اس چٹائی پر ڈال دیا ، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے ، ایک درہم کے بقدر چٹائی جل گئی ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم سوؤ تو چراغ بجھا دیا کرو ، کیونکہ شیطان اس قسم کے جانوروں کو ایسی ( شرارتیں ) کرنے پر اکساتا ہے اور اس طرح یہ تمہیں جلا دیں گے ۔“