کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: یہ منع ہے کہ آدمی کے جسم کے بعض حصے پر دھوپ اور بعض پر سایہ پڑ رہا ہو
حدیث نمبر: 2678
- " إذا كان أحدكم في الفيء، فقلص عنه الظل وصار بعضه في الشمس وبعضه في الظل فليقم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی آدمی سائے میں بیٹھا ہو اور سایہ سمٹ جانے کی وجہ سے اس کے بعض وجود پر دھوپ پڑنے لگے اور بعض پر سایہ ، تو وہ وہاں سے اٹھ جائے ۔“
حدیث نمبر: 2679
- (نهى أنْ يجلسَ بين الضَّحِّ والظل، وقال: مجلس الشيطان) .
حافظ محفوظ احمد
صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو اس طرح بیٹھنے سے منع فرمایا کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں اور فرمایا : ”یہ تو شیطان کی بیٹھک ہے ۔“
حدیث نمبر: 2680
- " تحول إلى الظل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا قیس بن ابوحازم اپنے باپ سے رو ایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں : میں دھوپ میں بیٹھا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا اور فرمایا : ”سائے میں بیٹھ جا ۔“