کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: وسیع مجلس بہترین ہوتی ہے
حدیث نمبر: 2676
- " خير المجالس أوسعها ".
حافظ محفوظ احمد
عبدالرحمٰن بن ابو عمره انصاری کہتے ہیں : سیدنا ابو سعيد رضی اللہ عنہ کو اس کی قوم کے ایک جنازے کی خبر دی گئی ، انہوں نے ذرا دیر کی تاکہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر آ جائیں ۔ جب وه آئے اور لوگوں نے دیکھا تو وہ آگے پیچھے ہونے لگے اور بعض افراد اس لیے کھڑے ہو گئے کہ ان کی نشست پہ آپ تشریف رکھیں ۔ آپ نے فرمایا : آگاہ ہو جاؤ ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”وسیع مجلس سب سے بہتر ہوتی ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2676