حدیث نمبر: 2655
- " إذا مررتم باليهود ... فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوبصره غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم یہودیوں کے پاس سے گزرو تو انہیں سلام نہ کہو اور اگر وه تمہیں سلام کہیں تو جواب میں صرف «وعليكم» ”اور تم پر بھی ہو“ کہو ۔
حدیث نمبر: 2656
- " إذا لقيتم المشركين (وفي رواية أهل الكتاب) فلا تبدءوهم بالسلام، وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى أضيقها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم مشرکوں ( اور ایک روایت کے مطابق اہل کتاب ) سے ملو تو انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرو اور اگر کسی راستے میں ان سے ملاقات ہو جائے تو انہیں تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو ۔“
حدیث نمبر: 2657
- " لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم أحدهم في طريق، فاضطروهم إلى أضيقه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہودیوں اور عیسائیوں کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو ، اگر راستے میں کسی ( یہودی یا عیسائی ) سے ٹکراؤ ہو جائے تو اسے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو ۔“