حدیث نمبر: 2612
- (إذا أراد أحدكم أن يسأل؛ فليبدأ بالمدحة والثناء على الله بما هو أهله، ثم ليصل على النبي - صلى الله عليه وسلم -، ثم ليسأل بعد؛ فإنه أجدر أن ينجح) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبدالله بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جب کوئی آدمی ( الله تعالیٰ سے ) سوال کرنے لگے تو وہ پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا ، جو اس کے لائق ہے ، بیان کرے ، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے ، اس کے بعد دعا کرے ۔ اس طرح کرنے سے ممکن ہو گا کہ وہ کامیاب ہو جائے ( اور اپنی مطلوبہ چیز پا لے ) ۔ یہ موقوف حدیث ، مرفوع کے حکم میں ہے ۔