حدیث نمبر: 2609
- " إذا أحب أحدكم أخاه فليعلمه أنه يحبه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے بتلا دینا چاہیئے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے ۔“
حدیث نمبر: 2610
- " إذا أحب أحدكم صاحبه فليأته في منزله، فليخبره بأنه يحبه لله عز وجل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں کوئی اپنے ساتھی سے محبت کرے تو وہ اس کے گھر جائے اور اسے بتلا دے کہ وہ اس سے اللہ عزوجل کے لیے محبت کرتا ہے ۔“
حدیث نمبر: 2611
- " إذا أحب الرجل الرجل فليخبر أنه أحبه ".
حافظ محفوظ احمد
مجاہد ( تابعی ) کہتے ہیں : ایک صحابی رسول کی مجھ سے ملاقات ہوئی ، اس نے پیچھے سے میرے کندھے پکڑے اور کہنے لگا : آگاہ رہو ! میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔ میں نے کہا : وہ ذات تجھ سے محبت کرے کہ جس کی خاطر تو نے مجھ سے محبت کی ہے ۔ صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا : اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث نہ سنی ہوتی تو تجھے اپنی محبت کی اطلاع نہ دیتا : ”جب کسی آدمی کو کسی سے محبت ہو تو وہ اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے ۔“ مجاہد کہتے ہیں : پھر صحابی رسول نے مجھ پر ایک رشتہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک بچی ہے لیکن وہ کانی ہے ۔