حدیث نمبر: 2607
- " إذا أتى الرجل القوم فقالوا مرحبا، فمرحبا به يوم يلقى ربه، وإذا أتى الرجل القوم فقالوا له: قحطا، فقحطا له يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جب کوئی آدمی کسی قوم کے پاس جاتا ہے اور وہ ( رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے ) اسے خوش آمدید کہتے ہیں ، تو جس دن ایسا آدمی اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا اس دن بھی اسے خوش آمدید کہا جائے گا اور اگر کوئی آدمی کسی قوم کے پاس جائے اور وہ ( ناخوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے ) اسے دھتکار دے تو روز قیامت اسے بھی دھتکار دیا جائے گا ۔“