حدیث نمبر: 2595
- " أخذنا فألك من فيك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات سنی ، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑی پسند آئی ، سو آپ نے فرمایا : ” ہم نے تیرے نیک شگون کو معتبر سمجھا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 2596
- " إذا أبردتم إلى بريدا فابعثوه حسن الوجه حسن الاسم ".
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میری طرف پیغام رساں بھیجو تو خوش رو اور خوش اسم آدمی کا انتخاب کیا کرو ۔ “
حدیث نمبر: 2597
- (إذا أبردتم إليَّ بَرِيداً؛ فابعثُوه حَسَنَ الوجهِ، حَسَنَ الاسمِ) .
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میری طرف کوئی پیغام رساں بھیجو تو خوبصورت چہرے اور خوبصورت نام والے آدمی کو بھیجا کرو ۔ “