کتب حدیث › سلسله احاديث صحيحه › ابواب › باب: شرم و حیا کی فضیلت
❮
❯
- " إن لكل دين خلقا وخلق الإسلام الحياء ".
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ‏‏‏‏ہر دین کا ایک مزاج ہوتا ہے اور اسلام کا مزاج حیاء ہے ۔ “ یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2353
- " الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة والبذاء من الجفاء والجفاء في النار ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حیاء ایمان سے ہے اور ایمان جنت میں ( ‏‏‏‏لے جانے والا ) ہے اور بدکلامی و بدزبانی ، اکھڑ مزاجی ( ‏‏‏‏بدخلقی ) سے ہے اور اکھڑ مزاجی آگ میں ( ‏‏‏‏لے جانے والی ) ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2354
- (استحيُوا, فإن الله لا يستحي من الحق، لا تأتوا النساء في أدبارهن) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ‏‏‏‏ تم شرم کرو ، بیشک اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے نہیں شرماتا ، عورتوں کو پشت سے استعمال مت کرو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2355