حدیث نمبر: 1977
- " إن أحسن ما غير به هذا الشيب الحناء والكتم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بہترین چیز جس سے بالوں کی سفیدی کو بدلا جا سکتا ہے ، وہ مہندی کے پتے اور کتم ہیں ۔“
حدیث نمبر: 1978
- " غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود والنصارى ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بالوں کی سفیدی بدل دیا کرو اور یہودیوں اور عیسائیوں سے مشابہت اختیار نہ کرو ۔“
حدیث نمبر: 1979
- " كان يأمر بتغيير الشيب مخالفة للأعاجم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کی سفیدی کو بدل دینے کا حکم دیتے تھے ، تاکہ عجمی لوگوں کی مخالفت ہو ۔
حدیث نمبر: 1980
- " وفروا عثانينكم وقصروا سبالكم (وخالفوا أهل الكتاب) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھیوں والے انصاریوں کے پاس آئے اور فرمایا : ”اے انصاریوں کی جماعت ! (اپنے سفید بالوں کو) سرخ یا زرد کر لو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو ۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! بیشک اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم اپنی داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کاٹو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو ۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! بے شک اہل کتاب چمڑے کے موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم جوتے بھی پہنو اور موزے بھی اور اہل کتاب کی مخالفت کرو ۔“