کتب حدیث › سلسله احاديث صحيحه › ابواب › باب: سفید بالوں کی فضیلت
❮
❯
- " الشيب نور في وجه المسلم، فمن شاء فلينتف نوره ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ سفید بال مسلمان کے چہرے کا نور ہیں ، جو چاہتا ہے ، وہ اپنا نور اکھاڑتا رہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 1975
- " الشيب نور المؤمن، لا يشيب رجل شيبة في الإسلام إلا كانت له بكل شيبة حسنة ورفع بها درجة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سفید بال مومن کا نور ہیں ، اسلام میں جس آدمی کے بال سفید ہو جاتے ہیں ، تو ہر ایسے بال کی وجہ سے اس کو ایک نیکی ملتی ہے اور اس کا ایک درجہ بلند ہوتا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / اللباس والزينة واللهو والصور / حدیث: 1976