کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سوکن کا اپنی ہم منصب سے انتقام
حدیث نمبر: 1533
- " دونك فانتصري ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں: مجھے تب پتہ چلا جب سیدہ زینب رضی الله عنہا بغیر اجازت اندر آ گئیں اور وہ غصے میں تھیں ۔ وہ کہنے لگیں : اے الله کے رسول ! کیا آپ کے لیے ابوبکر کی اس بیٹی کا اپنے بازوؤں کو پھیلانا ہی کافی ہے ؟ پھر مجھ پر متوجہ ہوئیں (اور باتیں کرنے لگ گئیں) ، میں اعراض کرتی رہی (اور کوئی جواب نہ دیا) ، حتی کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اپنی مقابل کو اس کا بدلہ دے ۔ “ پھر میں اس پر اس طرح برس پڑی کہ اس کی تھوک خشک ہو گئی اور وہ میرا کوئی جواب نہ دے سکی ۔ پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کا چہرہ دمک رہا تھا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1533