حدیث نمبر: 1532
- " بل أنت حسانة المزنية ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ایک بوڑھیا عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی ، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے ۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا : ” تو کون ہے ؟ “ اس نے کہا: میں جثامہ مزنی ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تو (جثامہ نہیں ) حسانہ مزنی ہے ، تم کیسی ہو تمہارا کیا حال ہے ، ہمارے بعد تم کیسے رہے ؟ “ اس نے کہا: اے الله کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، خیر و عافیت کے ساتھ ۔ جب وہ چلی گئی تو میں نے کہا : اے الله کے رسول ! آپ اس بوڑھیا پر اس قدر توجہ دیتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” یہ خدیجہ کے زمانے میں ہمارے پاس آتی تھی اور ( اس قسم کے فرد کا ) اچھا خیال رکھنا ایمان کا حصہ ہے ۔ “