کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بیوی کی جنت و جہنم کا دارومدار خاوند پر ہے
حدیث نمبر: 1465M
- " انظري أين أنت منه (يعني الزوج) ، فإنه جنتك ونارك ".
حافظ محفوظ احمد
حصین بن محصن اپنی پھوپھی ، جن کا نام اسما بتایا جاتا ہے ، سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کام کے لیے گئیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کام کیا اور پوچھا : ”کیا تو شادی شدہ ہے ؟“ انہوں نے کہا : جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ”تیرا ( اپنے خاوند ) کے ساتھ کیسا سلوک ہے ؟“ انہوں نے کہا : میں اس کے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی ، مگر جو میرے بس میں نہ ہو ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”دیکھ لے ، تیرا اس کے ہاں کیا مقام ہے ؟ کیونکہ وہی تیری جنت ہے اور وہی تیری جہنم ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1465M