کتب حدیث › سلسله احاديث صحيحه › ابواب › باب: بیوی کا خاوند کی اجازت کے بغیر خرچ کرنا
❮
❯
- " لا يجوز لامرأة عطية إلا بإذن زوجها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” خاوند کی اجازت کے بغیر بیوی کا اپنے مال سے بھی عطیہ دینا جائز نہیں ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1461
- " إذا أنفقت المرأة من طعام بيتها غير مفسدة كان لها أجرها بما أنفقت ولزوجها أجره بما كسب وللخازن مثل ذلك لا ينقص بعضهم أجر بعض شيئا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب عورت اپنے گھر کے کھانے ( والی چیزوں ) سے خرچ کرتی ہے ، بشرطیکہ کہ ضائع کرنے والی نہ ہو ، تو اسے خرچ کرنے کا اجر ملتا ہے ، خاوند کو کمانے کی وجہ سے اجر ملتا ہے اور خزانچی کو بھی اسی طرح ثواب ملتا ہے ، کوئی کسی کے اجر و ثواب میں کمی نہیں کرتا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1462
- " إذا أنفقت المرأة من كسب زوجها من غير أمره فله نصف أجره ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب عورت اپنے خاوند کی کمائی سے اس کے حکم کے بغیر خرچ کرتی ہے تو اسے نصف اجر ملتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1463
- " ليس للمرأة أن تنتهك شيئا من مالها إلا بأذن زوجها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اپنے مال میں سے کچھ خرچ نہیں کر سکتی ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1464
- " إذا ملك الرجل المرأة لم تجز عطيتها إلا بإذنه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب مرد ( نکاح کے ذریعے ) کسی عورت کا مالک بن جاتا ہے تو خاوند کی اجازت کے بغیر اس کا ( کسی کو ) عطیہ دینا جائز نہیں ہوتا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم / حدیث: 1465