کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: بکریاں بابرکت ہیں
- " اتخذوا الغنم، فإن فيها بركة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ہانی رضی اللہ عنہا سے فرمایا : ”بکریاں پالا کرو ، کیونکہ بلاشبہ ان میں برکت ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1063
- " الإبل عز لأهلها والغنم بركة والخير معقود في نواصي الخيل إلى يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اونٹ مالکوں کے لئے باعث عزت اور بکری باعث برکت ہے اور خیر و بھلائی کو قیامت تک گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ معلق کر دیا گیا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / البيوع والكسب والزهد / حدیث: 1064