- " إن الله جعل البركة في السحور والكيل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سحری اور ناپ میں برکت رکھی ہے ۔“
- " من أراد أن يصوم فليتسحر بشيء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو روزہ رکھنا چاہتا ہو ، وہ کسی چیز کے ساتھ سحری کر لیا کرے ۔“
- " هلم إلى الغداء المبارك. يعني السحور ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا خالد بن معدان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آؤ بابرکت کھانے کی طرف ۔“ آپ کی مراد سحری کا کھانا تھا ۔
- (عليكُم بغَدَاءِ السُّحور؛ فإنّه هو الغَدَاءُ المباركُ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سحری کا کھانا ضرور کھایا کرو ، کیونکہ وہ بابرکت کھانا ہے ۔