حدیث نمبر: 557
- " إذا خرج المسلم إلى المسجد كتب الله له بكل خطوة خطاها حسنة ومحى عنه بها سيئة حتى يأتي مقامه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب مسلمان مسجد کی طرف نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر قدم کے بدلے ایک نیکی لکھتے ہیں اور ایک برائی معاف کرتے ہیں ، حتی کہ وہ اپنے مقام تک پہنچ جاتا ہے ۔“
حدیث نمبر: 558
- (إنّ آثارَكم تُكْتَبُ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بنو سلمہ کے لوگ مدینہ کے ایک کونے میں (مسجد سے دور) فروکش تھے ، انہوں نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا ، تو یہ آیت نازل ہوئی : «إنا نحن نحيي الموتى ونكتب ما قدموا وآثارهم» ”بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا ، وہ اور ان کے نشانات ہم لکھ رہے ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک تمہارے نشانات قدم لکھے جا رہے ہیں ۔“ پھر وہ منتقل نہ ہوئے ۔
حدیث نمبر: 559
- " ثلاثة في ضمان الله عز وجل: رجل خرج إلى مسجد من مساجد الله عز وجل ورجل خرج غازيا في سبيل الله ورجل خرج حاجا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تین قسم کے لوگ اللہ تعالیٰ کی حفاظت و ضمانت میں ہوتے ہیں : اللہ تعالیٰ کی کسی مسجد کی طرف نکلنے والا ، اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنے کے لیے نکلنے والا اور حج کی ادائیگی کے لیے نکلنے والا ۔“