کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: تیمم کا دنوں کی مقدار کے ساتھ تعلق نہیں
حدیث نمبر: 424M
- (يا أبا ذر..! يُجْزِئُكَ الصَّعِيدُ وَلَوْ لَم تَجِدِ الماءَ عِشْرِينَ سَنَةً (وفي روايةٍ: عَشْرَ سِنِينَ) ؛ فإذا وَجَدْتَهُ فَأَمِسَّهُ جِلْدَكَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں : سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ربذہ مقام پر اپنی بکریوں میں تھے ۔ جب وہ واپس آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آواز دیتے ہوئے فرمایا : ”ابوذر ! لیکن وہ خاموش رہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار آواز دی، لیکن وہ خاموش رہے، بالآخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ابوذر ! تیری ماں تجھے گم پائے ۔“ اب کی بار انہوں نے کہا: میں جنبی ہوں ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لونڈی کو پانی لانے کا حکم دیا ۔ جب وہ پانی لے کر آئی تو انہوں نے اپنی سواری کی اوٹ میں پردہ کر کے غسل کیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا : ”(ایسی صورت میں) تجھے مٹی کافی ہے ، اگرچہ بیس سال یا دس سال پانی نہ ملے ، جب تو پانی پا لے تو اسے اپنے چمڑے کے ساتھ لگا ، (یعنی غسل کرے ) ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 424M