کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: وضو میں بھی اسراف ہو سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 403
- (نَعَم، وإن كنت على نهر جار) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے وہ وضو کر رہے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سعد ! یہ کیا اسراف ہے ؟“ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہاں ، اگرچہ تو جاری نہر پر بھی ہو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 403