حدیث نمبر: 1673
- " أوما علمت أن المؤمن يشدد عليه ليكون كفارة لخطاياه ".
حافظ محفوظ احمد

سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی ، غالبا وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تھیں ، سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے ، اس بیماری سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شدید گھٹن اور تکلیف ہوئی ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ گھبرا رہے ہیں اور بے تاب ہو رہے ہیں ، اگر میں ایسا کرتی تو آپ مجھ پر تعجب کرتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تو نہیں جانتی کہ مومن پر تکلیف اس لیے سخت ہوتی ہے تاکہ اس کے گناہوں کا کفارہ بن جائے ۔ “

حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المرض والجنائز والقبور / حدیث: 1673
- " أوما علمت أن المؤمن يشدد عليه ليكون كفارة لخطاياه ".
_____________________

ابن سعد (2 / 207) عن إسرائيل بن يونس عن أشعث بن أبي الشعثاء عن أبي بردة عن
بعض أزواج النبي صلى الله عليه وسلم ويحسبها عائشة قالت: " مرض رسول الله
صلى الله عليه وسلم مرضا اشتد منه ضجره أو وجعه، قالت: فقلت: يا رسول الله
إنك لتجزع أو تضجر، لو فعلته امرأة منا عجبت منها، قال: فذكره.
قلت: وإسناده صحيح على شرط الشيخين.