باب: فصل: سر کے بال (جُمّہ) لمبے رکھنا۔
فصل في تطويل الجمة
" فَصْلٌ فِي تَطْوِيلِ الْجُمَّةِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ وَذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : كَانَ مَرْبُوعًا ، بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ ، كَانَ شَعْرُهُ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ ، لَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ ، مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْهُ .
أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ .

ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”آپ ﷺ میانہ قد تھے، دونوں کندھوں کے درمیان کشادگی تھی، آپ ﷺ کے بال کانوں کی لو تک پہنچتے تھے۔ میں نے آپ ﷺ کو سرخ جوڑے میں دیکھا، میں نے آپ ﷺ سے زیادہ حسین کوئی چیز نہیں دیکھی۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شیخین (امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے صحیح میں شعبہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”شیخین (امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ) نے اسے صحیح میں شعبہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ وَأَبُو الْحَسَنِ الْمُصْرِي قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ الرِّيَاحِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ زُرَيْقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نِعْمَ الْمَرْءُ أَنْتَ ، لَوْلَا خَلَّتَانِ فِيكَ " فَقُلْتُ : مَا هُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ تَكْفِينِي وَاحِدَةٌ قَالَ " إِرْخَاؤُكَ شَعْرَكَ وَإِسْبَالُكَ إِزَارَكَ " .
ترجمہ
سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”تم کتنے اچھے آدمی ہو، اگر تم میں دو خصلتیں نہ ہوتیں۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ دو کون سی ہیں؟ میرے لیے تو ایک ہی کافی ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا اپنے بال لٹکتے چھوڑ دینا اور اپنا تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکانا۔“
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعَرٌ فَقَالَ : " ذَبَاذِبُ " قَالَ : فَذَهَبْتُ فَأَخَذْتُ مِنْ شِعْرِي ، فَلَمَّا جِئْتُهُ قَالَ : " لِمَ أَخَذْتَ مِنْ شَعْرِكَ ؟ " قُلْتُ : سَمِعْتُكَ تَقُولُ : " ذَبَاذِبُ " فَظَنَنْتُ ، قَالَ : " مَا عِبْتُكَ ، وَهَذَا أَحْسَنُ " .
قَالَ الشَّيْخُ : كَذَا فِي رِوَايَتِنَا ، ذَبَاذِبُ ، وَيُقَالُ : تَذَبْذَبَ الشَّيْءُ إِذَا اضْطَرَبَ ، وَقَدْ قِيلَ إِنَّمَا قِيلَ ذَبَاذِبُ أَيْ هَذَا شُؤْمٌ .
قَالَ الشَّيْخُ : كَذَا فِي رِوَايَتِنَا ، ذَبَاذِبُ ، وَيُقَالُ : تَذَبْذَبَ الشَّيْءُ إِذَا اضْطَرَبَ ، وَقَدْ قِيلَ إِنَّمَا قِيلَ ذَبَاذِبُ أَيْ هَذَا شُؤْمٌ .
ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے بال (لمبے) تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ذباذب!“ وہ کہتے ہیں: چنانچہ میں گیا اور اپنے بال کٹوا دیے، پھر جب میں آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اپنے بال کیوں کٹوائے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے آپ ﷺ کو ”ذباذب“ کہتے سنا تھا تو میں نے (یہی) سمجھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تم پر کوئی عیب نہیں لگایا تھا، البتہ یہ (کٹے ہوئے بال) زیادہ اچھے ہیں۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ہماری روایت میں اسی طرح ”ذباذب“ ہے، اور کہا جاتا ہے: ”تَذَبْذَبَ الشَّيْءُ“ جب کوئی چیز ڈانواں ڈول اور مضطرب ہو۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”ذباذب“ اس معنی میں فرمایا گیا کہ یہ نحوست (کی علامت) ہے۔

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُقْبَةَ الْأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَشَعَرِي طَوِيلٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ذَبَاذِبُ " فَأَخَذْتُ مِنْ شِعْرِي ، فَقَالَ : " لَمْ أَعِبْكَ وَهَذَا أَحْسَنُ " .
ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا تو میرے بال لمبے تھے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ذباذب!“ چنانچہ میں نے اپنے بال کٹوا دیے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تم پر کوئی عیب نہیں لگایا تھا، البتہ یہ زیادہ اچھا ہے۔“