شعب الایمان — حدیث نمبر 6055
باب: فصل: سر کے بال (جُمّہ) لمبے رکھنا۔
فصل في تطويل الجمة
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِي شَعَرٌ فَقَالَ : " ذَبَاذِبُ " قَالَ : فَذَهَبْتُ فَأَخَذْتُ مِنْ شِعْرِي ، فَلَمَّا جِئْتُهُ قَالَ : " لِمَ أَخَذْتَ مِنْ شَعْرِكَ ؟ " قُلْتُ : سَمِعْتُكَ تَقُولُ : " ذَبَاذِبُ " فَظَنَنْتُ ، قَالَ : " مَا عِبْتُكَ ، وَهَذَا أَحْسَنُ " .
قَالَ الشَّيْخُ : كَذَا فِي رِوَايَتِنَا ، ذَبَاذِبُ ، وَيُقَالُ : تَذَبْذَبَ الشَّيْءُ إِذَا اضْطَرَبَ ، وَقَدْ قِيلَ إِنَّمَا قِيلَ ذَبَاذِبُ أَيْ هَذَا شُؤْمٌ .سیدنا وائل بن حجر حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میرے بال (لمبے) تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ذباذب!“ وہ کہتے ہیں: چنانچہ میں گیا اور اپنے بال کٹوا دیے، پھر جب میں آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اپنے بال کیوں کٹوائے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے آپ ﷺ کو ”ذباذب“ کہتے سنا تھا تو میں نے (یہی) سمجھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تم پر کوئی عیب نہیں لگایا تھا، البتہ یہ (کٹے ہوئے بال) زیادہ اچھے ہیں۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ہماری روایت میں اسی طرح ”ذباذب“ ہے، اور کہا جاتا ہے: ”تَذَبْذَبَ الشَّيْءُ“ جب کوئی چیز ڈانواں ڈول اور مضطرب ہو۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”ذباذب“ اس معنی میں فرمایا گیا کہ یہ نحوست (کی علامت) ہے۔
• أبو حذيفة هو النّهدي موسى بن مسعود البصري.
• سفيان هو الثوري، تقدما.