"صَوْمُ شَعْبَانَ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لَا يُفْطِرُ ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَصُومُ ، وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ شَهْرًا قَطُّ إِلَّا رَمَضَانَ ، وَمَا رَأَيْتُهُ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ .
لَفْظُ حَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ . أَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ .
وَرَوَاهُ ابْنُ لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سُئِلَتْ عَائِشَةُ عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ إِلَّا قَلِيلًا .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ (نفلی) روزے رکھتے چلے جاتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ ﷺ روزہ ترک نہیں کریں گے، اور (روزے چھوڑتے تو) چھوڑے رکھتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ اب آپ ﷺ روزہ نہیں رکھیں گے۔ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو رمضان کے سوا کبھی کسی پورے مہینے کے روزے رکھتے نہیں دیکھا، اور میں نے آپ ﷺ کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے نہیں دیکھا۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ قعنبی رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے اسے امام مالک رحمہ اللہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔
اور اسے ابن ابی لبید رحمہ اللہ نے ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں: ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ شعبان کے تقریباً سارے ہی روزے رکھتے تھے، تھوڑے سے دن چھوڑ کر۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3535
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 2434) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري (1969) صحيح مسلم (1156) (سنن أبي داود 2434) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: . رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: . رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 349) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1868، 1869، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1156، 782، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2434، والترمذي فى (جامعه) برقم: 736، 768، والنسائي فى (سننه) برقم: 1601، 1641، 2177، 2178، 2179، 2180، 2182، 2183، 2184، 2185، 2347، 2348، 2349، 2351، 2355، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1710، ومالك فى (الموطأ) برقم: 688، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23596، 25522، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 3895، 3915، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1178، 1230، 2079، 2132، 2133، 2135، 2213، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 1794، 2062، 3178، 3856، 3872، 3925، والطبراني فى (الصغير) برقم: 1114، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 1776، والبيهقي فى (السنن الصغير) برقم: 1425»
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ . . . فَذَكَرَهُ
رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعَمْرٍو عَنْ سُفْيَانَ .
وَرُوِّينَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرِهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : مَا كَانَ يَصُومُ فِي شَهْرٍ مَا كَانَ يَصُومُ فِي شَعْبَانَ ، كَانَ يَصُومُ كُلَّهُ إِلَّا قَلِيلًا ، بَلْ كَانَ يَصُومَهُ كُلَّهُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”آپ ﷺ جتنے روزے شعبان میں رکھتے تھے اتنے کسی اور مہینے میں نہیں رکھتے تھے، آپ ﷺ شعبان کے تقریباً سارے ہی روزے رکھتے تھے، بلکہ پورے شعبان ہی کے روزے رکھتے تھے۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا:) اسے ہمیں ابو عبداللہ حاکم رحمہ اللہ نے بیان کیا، (سند میں) سفیان رحمہ اللہ ابن ابی لبید رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، پھر انہوں نے (یہی حدیث) ذکر کی۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ابوبکر اور عمرو سے، انہوں نے سفیان رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور ہم نے اسے محمد بن ابراہیم رحمہ اللہ اور ان کے علاوہ (دیگر راویوں) سے بھی روایت کیا ہے، انہوں نے ابو سلمہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3536
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (1648) (سنن الترمذي 736) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (1976) (سنن الترمذي 736) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 350) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 6/ 39، 6/ 268، 6/ 311، والنسائي فى (سننه) 4/ 151، 5/ 150، وأبو يعلى فى (مسنده) 8/ 95 رقم 4633، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) 2/ 82، والطبراني فى (الكبير) 23/ 260 رقم 545، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 4/ 210»
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَصُومُ شَهْرَيْنِ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا إِلَّا شَعْبَانَ وَرَمَضَانَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ شعبان اور رمضان کے سوا کوئی دو مہینے لگاتار روزے نہیں رکھتے تھے۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3537
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (1648) (سنن الترمذي 736) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (1976) (سنن الترمذي 736) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 351) . »
«أخرجه البيهقي فى (السنن الكبرى) 4/ 210، وهو فى (مسند الطيالسي) ص 224، وابن الجعد فى (مسنده) 1/ 465 رقم 847، والطبراني فى (الكبير) 23/ 256 رقم 527، 23/ 256 رقم 529، والدارمي فى (سننه) ص 413»
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تَقُولُ : أَحَبُّ الشُّهُورِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَصُومَ شَعْبَانَ ثُمَّ يَصِلُهُ بِرَمَضَانَ .
ترجمہ
عبداللہ بن ابی قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے سنا: ”رسول اللہ ﷺ کو مہینوں میں سب سے زیادہ پسند یہ تھا کہ شعبان کے روزے رکھیں، پھر اسے رمضان سے ملا دیں۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3538
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن أبي داود 2431) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, أخرجه النسائي (2352 وسنده صحيح) (سنن أبي داود 2431)
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصَّوْمِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "صَوْمُ شَعْبَانَ تَعْظِيمًا لِرَمَضَانَ " قِيلَ : فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "صَدَقَةٌ فِي رَمَضَانَ " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (رسول اللہ ﷺ سے) پوچھا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا روزہ افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شعبان کا روزہ، رمضان کی تعظیم کے لیے۔“ پوچھا گیا: ”اور کون سا صدقہ افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں صدقہ کرنا۔“
حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3539
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، الإرواء (889) (سنن الترمذي 663) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, صدقة بن موسى: ضعيف,انوار الصحيفة ص 207 (سنن الترمذي 663) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ليس بذاك
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ليس بذاك (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 352) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 663، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 1778»
أَخْبَرَنَا أَبُو صَادِقٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّيْدَلَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنَبٍ الْبُخَارِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَنِي الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَرَاكَ تَصُومُ فِي شَهْرٍ مَا لَا أَرَاكَ تَصُومُ فِي شَهْرٍ (مِثْلَ) مَا تَصُومُ فِيهِ ، قَالَ : "أَيُّ شَهْرٍ ؟ " ، قُلْتُ : شَعْبَانُ . قَالَ : "شَعْبَانُ بَيْنَ رَجَبٍ وَشُهِرِ رَمَضَانَ ، يَغْفُلُ النَّاسُ عَنْهُ يَرْفَعُ فِيهِ أَعْمَالَ الْعِبَادِ ، فَأُحِبُّ أَنْ لَا يُرْفَعَ عَمَلِي إِلَّا وَأَنَا صَائِمٌ " .
لَفْظُ حَدِيثِ عَبْدِ الْخَالِقِ تَفَرَّدَ بِهِ هَذَا الْغِفَارِيُّ وَهُوَ أَبُو الْغُصْنِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ .
رَوَاهُ عَنْهُ أَيْضًا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : كَانَ يَصُومُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَسْرِدُ الْأَيَّامَ ، لَا يَكَادُ يُفْطِرُ ، وَيُفْطِرُ فَيَسْرِدُ الْأَيَّامَ لَا يَكَادُ يَصُومُ . قَالَ : وَكَانَ يَصُومُ مِنْ كُلِّ جُمُعَةٍ يَوْمَيْنِ لَا يَكَادُ يَدَعُهُمَا إِنْ كَانَ مِنْ صِيَامِهِ الَّذِي يَصُومُ وَإِنْ لَمْ يَكُونَا مِنْهُ ، وَكَانَ أَكْثَرَ مَا يَصُومُ فِيهِ مِنَ الشُّهُورِ شَعْبَانُ . قَالَ فَقُلْتُ لَهُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، رَأَيْتُكَ تَصُومُ يَوْمَيْنِ مِنْ كُلِّ جُمُعَةٍ إِنْ كَانَ مِنْ صِيَامِكَ وَإِنْ لَمْ يَكُونَا مِنْهُ .
قَالَ : "أَيُّ يَوْمَيْنِ ؟ " فَقُلْتُ : الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ . قَالَ : "ذَاكَ يَوْمَانِ يُعْرَضُ فِيهِمَا الْأَعْمَالُ عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُعْرَضَ عَمَلِي ، وَأَنَا صَائِمٌ " قَالَ : قُلْتُ : رَأَيْتُكَ تَصُومُ فِي شَعْبَانَ مَا لَا تَصُومُ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشُّهُورِ ؟ قَالَ : "ذَاكَ شَهْرٌ يَغْفُلُ النَّاسُ عَنْهُ بَيْنَ رَجَبٍ وَرَمَضَانَ ، وَفِيهِ تُرْفَعُ الْأَعْمَالُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ عَمَلِي وَأَنَا صَائِمٌ " .
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّبْغِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ السَّرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْغُصْنِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ مَوْلَى عُقَيْلٍ . . . فَذَكَرَهُ .
وَرَوَاهُ أَيْضًا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ فِي ذِكْرِ شَعْبَانَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ ﷺ کو ایک مہینے میں اتنے روزے رکھتے دیکھتا ہوں کہ کسی اور مہینے میں اتنے روزے رکھتے نہیں دیکھتا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کون سا مہینہ؟“ میں نے کہا: شعبان۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شعبان رجب اور رمضان کے درمیان کا مہینہ ہے، لوگ اس سے غفلت برتتے ہیں، اس میں بندوں کے اعمال اوپر اٹھائے جاتے ہیں، تو میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل اس حال میں اٹھایا جائے کہ میں روزے سے ہوں۔“
عبدالخالق کی حدیث کے یہ الفاظ ہیں۔ اس میں یہ غفاری متفرد ہے اور وہ ابو الغصن ثابت بن قیس ہے۔
ابن ابی اویس رحمہ اللہ نے بھی اس سے، انہوں نے ابو سعید مقبری رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ روزے رکھتے تو مسلسل کئی دن رکھتے چلے جاتے، گویا افطار کرتے ہی نہیں، اور افطار کرتے تو مسلسل کئی دن افطار کرتے چلے جاتے، گویا روزہ رکھتے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا: اور آپ ﷺ ہر ہفتے میں دو دن روزہ رکھتے تھے، انہیں شاذ ہی چھوڑتے، خواہ وہ آپ ﷺ کے معمول کے روزوں میں آتے یا نہ آتے۔ اور مہینوں میں سب سے زیادہ روزے شعبان میں رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے آپ ﷺ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں آپ کو ہر ہفتے میں دو دن روزہ رکھتے دیکھتا ہوں، خواہ وہ آپ کے معمول کے روزوں میں آئیں یا نہ آئیں۔“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”کون سے دو دن؟“ میں نے کہا: پیر اور جمعرات۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایسے دو دن ہیں جن میں اعمال رب العالمین کے حضور پیش کیے جاتے ہیں، تو میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل اس حال میں پیش کیا جائے کہ میں روزے سے ہوں۔“ انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: ”میں آپ کو شعبان میں اتنے روزے رکھتے دیکھتا ہوں جتنے دوسرے مہینوں میں نہیں رکھتے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ایسا مہینہ ہے جو رجب اور رمضان کے درمیان ہے اور لوگ اس سے غفلت برتتے ہیں، اور اس میں اعمال رب العالمین کی طرف اٹھائے جاتے ہیں، تو میں پسند کرتا ہوں کہ میرا عمل اس حال میں اٹھایا جائے کہ میں روزے سے ہوں۔“
اسماعیل بن ابی اویس رحمہ اللہ نے بھی ابو الغصن ثابت بن قیس رحمہ اللہ مولیٰ عقیل سے اسی طرح حدیث ذکر کی۔
اور عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ نے بھی ثابت بن قیس سے، انہوں نے ابو سعید مقبری رحمہ اللہ سے شعبان کے ذکر کے بارے میں یہ روایت بیان کی ہے۔
حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام / حدیث: 3540-3541
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن النسائي 2359) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن النسائي 2359) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: [3540] إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 352)
[3541] إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 353) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 2436، والنسائي فى (سننه) برقم: 2357، 2358، 2359، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1750، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 4، والبزار فى (مسنده) برقم: 2617، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 3323، والضياء المقدسي فى (الأحاديث المختارة) برقم: 1319، 1356، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2119، والطبراني فى (الكبير) برقم: 409»