شعب الایمان — حدیث نمبر 3539
باب: شعبان کے روزے۔
صوم شعبان
حدیث نمبر: 3539
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا صَدَقَةُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصَّوْمِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "صَوْمُ شَعْبَانَ تَعْظِيمًا لِرَمَضَانَ " قِيلَ : فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : "صَدَقَةٌ فِي رَمَضَانَ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (رسول اللہ ﷺ سے) پوچھا گیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا روزہ افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شعبان کا روزہ، رمضان کی تعظیم کے لیے۔“ پوچھا گیا: ”اور کون سا صدقہ افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں صدقہ کرنا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 663 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´صدقہ کی فضیلت کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: رمضان کے بعد کون سے روزے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: " شعبان کے روزے جو رمضان کی تعظیم کے لیے ہوں "، پوچھا گیا: کون سا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا: " رمضان میں صدقہ کرنا۔" [سنن ترمذي/كتاب الزكاة/حدیث: 663]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں صدقہ بن موسیٰ حافظہ کے ضعیف راوی ہے)
نوٹ:
(سند میں صدقہ بن موسیٰ حافظہ کے ضعیف راوی ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 663 سے ماخوذ ہے۔