باب: فصل: مسجدوں کی طرف چل کر جانا۔
فصل المشي إلى المساجد
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْغَضَائِرِيُّ بِبَابِ الشَّامِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ : أَتَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقَدْ صَلَّى الْفَجْرَ وَهُوَ فِي مَسْجِدِهِ جَالِسٌ فَقُلْتُ : لَوْ قُمْتَ إِلَى فِرَاشِكَ! فَقَالَ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ ، ثُمَّ جَلَسَ بَعْدَ الصَّلَاةِ ، صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَادَامَ فِي مُصَلَّاهُ ، وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ، وَإِذَا جَلَسَ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ صَلَّتِ الْمَلَائِكَةُ وَصَلَاتُهُمْ عَلَيْهِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ " .
وَقَدْ ذَكَرْنَا فِي كِتَابِ السُّنَنِ مَا وَرَدَ فِي الدُّعَاءِ بَعْدَ الصَّلَاةِ .
وَقَدْ ذَكَرْنَا فِي كِتَابِ السُّنَنِ مَا وَرَدَ فِي الدُّعَاءِ بَعْدَ الصَّلَاةِ .
ترجمہ
عطاء بن سائب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ کے پاس آیا، وہ فجر کی نماز پڑھ کر اپنی مسجد (نماز کی جگہ) میں بیٹھے ہوئے تھے، تو میں نے کہا: ”کاش آپ اپنے بستر پر جا کر آرام فرما لیتے!“ انہوں نے کہا: ”میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جب کوئی مسلمان شخص نماز پڑھے، پھر نماز کے بعد بیٹھا رہے تو فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی نماز کی جگہ پر رہے، اور ان کی دعا یہ ہوتی ہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما۔“ اور جب وہ نماز کے انتظار میں بیٹھا ہو تب بھی فرشتے اس کے لیے دعا کرتے ہیں اور ان کی دعا یہ ہوتی ہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما۔““
میں (مصنف) کہتا ہوں: ہم نماز کے بعد کی دعا کے متعلق جو کچھ وارد ہوا ہے وہ «کتاب السنن» میں ذکر کر چکے ہیں۔
میں (مصنف) کہتا ہوں: ہم نماز کے بعد کی دعا کے متعلق جو کچھ وارد ہوا ہے وہ «کتاب السنن» میں ذکر کر چکے ہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ ذَكَرَ سُفْيَانُ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ حَدِيثُهُمْ فِي مَسَاجِدِهِمْ فِي أَمْرِ دُنْيَاهُمْ فَلَا تُجَالِسُوهُمْ ، فَلَيْسَ لِلَّهِ فِيهِمْ حَاجَةٌ " .
هَكَذَا جَاءَ مُرْسَلًا .
هَكَذَا جَاءَ مُرْسَلًا .
ترجمہ
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک ایسا دور آئے گا کہ ان کی مسجدوں میں ہونے والی گفتگو دنیاوی معاملات کے بارے میں ہوگی، تم ان کے ساتھ مت بیٹھنا، کیونکہ اللہ کو ان کی کوئی حاجت نہیں۔“
اسی طرح یہ روایت مرسل آئی ہے۔
اسی طرح یہ روایت مرسل آئی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ التَّاجِرُ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرٍ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِلْمُنَافِقِينَ عَلَامَاتٍ يُعْرَفُونَ بِهَا ، تَحِيَّتُهُمْ لَعْنَةٌ وَطَعَامُهُمْ نُهْبَةٌ ، وَغَنِيمَتُهُمْ غُلُولٌ ، لَا يَقْرَبُونَ الْمَسَاجِدَ إِلَّا هَجْرًا ، وَلَا الصَّلَاةَ إِلَّا دَبْرًا ، وَلَا يَأْلَفُونَ وَلَا يُؤْلَفُونَ خُشُبٌ بِاللَّيْلِ ، سُخُبٌ بِالنَّهَارِ " .
تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُدَامَةَ .
تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُدَامَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”منافقوں کی کچھ نشانیاں ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں: ان کا سلام لعنت ہوتا ہے، ان کا کھانا لوٹ مار کا ہوتا ہے، ان کا مالِ غنیمت خیانت کا مال ہوتا ہے، وہ مسجدوں کے قریب نہیں آتے مگر بے دلی سے (برائے نام)، اور نماز کو نہیں آتے مگر آخر وقت میں، نہ وہ کسی سے الفت رکھتے ہیں اور نہ ان سے الفت رکھی جاتی ہے، رات کو (بے خبر پڑے) لکڑی کے کندے ہیں اور دن کو شور مچانے والے۔“
سلیمان بن بلال رحمہ اللہ نے عبدالملک بن قدامہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں ان (یزید بن ہارون رحمہ اللہ) کی متابعت کی ہے۔
سلیمان بن بلال رحمہ اللہ نے عبدالملک بن قدامہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں ان (یزید بن ہارون رحمہ اللہ) کی متابعت کی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْأَهْوَازِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْخَيْرِ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " سَيَهْلَكُ مِنْ أُمَّتِي أَهْلُ الْكِتَابِ وَأَهْلُ اللِّينِ قَالَ عُقْبَةُ : فَقُلْتُ مَا أَهْلُ الْكِتَابِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " قَوْمٌ يَتَعَلَّمُونَ كِتَابَ اللَّهِ يُجَادِلُونَ بِهِ الَّذِينَ آمَنُوا " قَالَ فَقُلْتُ : مَا أَهْلُ اللِّينِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " قَوْمٌ يَلْزَمُونَ الشَّهَوَاتِ وَيُضَيِّعُونَ الصَّلَوَاتِ " .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت میں سے اہلِ کتاب اور اہلِ لین عنقریب ہلاک ہوں گے۔“ سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اہلِ کتاب کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جو اللہ کی کتاب سیکھتے ہیں اور اس کے ذریعے اہلِ ایمان سے جھگڑتے ہیں۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اہلِ لین کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ لوگ جو نفسانی خواہشات سے چمٹے رہتے ہیں اور نمازوں کو ضائع کرتے ہیں۔“