شعب الایمان — حدیث نمبر 2702
باب: فصل: مسجدوں کی طرف چل کر جانا۔
فصل المشي إلى المساجد
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ التَّاجِرُ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرٍ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِلْمُنَافِقِينَ عَلَامَاتٍ يُعْرَفُونَ بِهَا ، تَحِيَّتُهُمْ لَعْنَةٌ وَطَعَامُهُمْ نُهْبَةٌ ، وَغَنِيمَتُهُمْ غُلُولٌ ، لَا يَقْرَبُونَ الْمَسَاجِدَ إِلَّا هَجْرًا ، وَلَا الصَّلَاةَ إِلَّا دَبْرًا ، وَلَا يَأْلَفُونَ وَلَا يُؤْلَفُونَ خُشُبٌ بِاللَّيْلِ ، سُخُبٌ بِالنَّهَارِ " .
تَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُدَامَةَ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”منافقوں کی کچھ نشانیاں ہیں جن سے وہ پہچانے جاتے ہیں: ان کا سلام لعنت ہوتا ہے، ان کا کھانا لوٹ مار کا ہوتا ہے، ان کا مالِ غنیمت خیانت کا مال ہوتا ہے، وہ مسجدوں کے قریب نہیں آتے مگر بے دلی سے (برائے نام)، اور نماز کو نہیں آتے مگر آخر وقت میں، نہ وہ کسی سے الفت رکھتے ہیں اور نہ ان سے الفت رکھی جاتی ہے، رات کو (بے خبر پڑے) لکڑی کے کندے ہیں اور دن کو شور مچانے والے۔“
سلیمان بن بلال رحمہ اللہ نے عبدالملک بن قدامہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں ان (یزید بن ہارون رحمہ اللہ) کی متابعت کی ہے۔
• إسحاق بن أبي الفرات، بكر المدني. مجهول. من السابعة (ق). وقال الذهبي في "الميزان" (١/ ١٩٥) صدوق فقيه.
• عبد الملك بن قدامة الجمحي، ضعيف، مر.