شعب الایمان — حدیث نمبر 9999
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 9999
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ - حَ ،
وَأَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرٍو الْمَقْرِئُ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " رُبَّ أَشْعَثَ مَدْفُوعٍ بِالْأَبْوَابِ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ مَسْعُودٍ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہت سے پراگندہ بال لوگ ہیں جنہیں دروازوں سے دھتکار دیا جاتا ہے، (لیکن ان کا مقام یہ ہے کہ) اگر وہ اللہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو ضرور پورا فرما دے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں سوید بن مسعود رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عمرو المقرئ هو محمد بن أحمد بن حمدان بن علي بن سنان الحيري الخراساني.
• أبو عمرو المقرئ هو محمد بن أحمد بن حمدان بن علي بن سنان الحيري الخراساني.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2854 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"بعض دفعہ پراگندہ بال جس کو در،در سے ٹھکرادیا جاتا ہے، اگر وہ اللہ کے اعتماد پر قسم کھالے تو اللہ اس کو پورا کر دیتا ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7190]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
اشعث: پراگندہ اور بکھرے ہوئے بالوں والا۔
(2)
مدفوع: جس کو دھتکاردیاجائے۔
(1)
اشعث: پراگندہ اور بکھرے ہوئے بالوں والا۔
(2)
مدفوع: جس کو دھتکاردیاجائے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7190 سے ماخوذ ہے۔