شعب الایمان — حدیث نمبر 9997
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ - حَ ،
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ قَالَ الْأَعْمَشُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ : " يَا أَبَا ذَرٍّ ارْفَعْ بَصَرَكَ فَانْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ تَرَاهُ فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ : فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ مُحْتَبِي فِي حُلَّةٍ يُحَدِّثُ حَلْقَةً ، فَقُلْتُ : هَذَا ، قَالَ : " طَأْطِئْ رَأْسَكَ فَانْظُرْ إِلَى أَوْضَعِ إِنْسَانٍ فِي الْمَسْجِدِ " فَنَظَرْتُ إِلَى رَجُلٌ مِسْكِينٌ ضَعِيفٌ فَقُلْتُ : هَذَا ، فَقَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهَذَا خَيْرٌ مِنْ مِلْءِ الْأَرْضِ مِثْلِ هَذَا " . لَفْظُ حَدِيثِ يَعْلَى .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابوذر! نظر اٹھاؤ اور دیکھو کہ مسجد میں تمہیں سب سے بلند مرتبہ آدمی کون نظر آتا ہے؟“ وہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا تو ایک آدمی حُلّہ پہنے گوٹھ مارے بیٹھا ایک حلقے سے گفتگو کر رہا تھا، میں نے عرض کیا: یہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا سر جھکاؤ اور دیکھو کہ مسجد میں سب سے پست حیثیت انسان کون ہے؟“ تو میں نے ایک مسکین، کمزور آدمی کو دیکھا اور عرض کیا: یہ ہے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ شخص اس جیسے زمین بھر لوگوں سے بہتر ہے۔“
یہ یعلیٰ کی حدیث کے الفاظ ہیں۔
• ابن نمير هو عبد الله الهمداني.