شعب الایمان — حدیث نمبر 9996
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَفٍ وَالْقَطَرَانِيُّ قَالَا : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : " انْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ فِي عَيْنِكَ " قَالَ : فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا رَجُلٌ مُحْتَبِي بِحُلَّةٍ فِي حَلْقَةٍ يُحَدِّثُهُمْ ، فَقُلْتُ : هَذَا ، فَقَالَ : " طَأْطِئْ رَأْسِكَ ، فَانْظُرْ إِلَى أَوْضَعِ رَجُلٍ تَرَى فِي الْمَسْجِدِ فِي عَيْنِكَ " فَنَظَرْتُ ، فَإِذَا رَجُلٌ مِسْكِينٌ ضَعِيفٌ ، فَقُلْتُ : هَذَا فَقَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهَذَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ خَيْرٌ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ قُرَابِ الْأَرْضِ مِنْ هَذَا " .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دیکھو! مسجد میں تمہاری نگاہ میں سب سے بلند مرتبہ آدمی کون ہے؟“ وہ کہتے ہیں: میں نے سر اٹھایا تو ایک آدمی نظر آیا جو ایک حُلّہ (چادر و تہبند کا جوڑا) پہنے گوٹھ مارے بیٹھا ایک حلقے میں لوگوں سے باتیں کر رہا تھا، میں نے عرض کیا: یہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنا سر جھکاؤ اور دیکھو کہ مسجد میں تمہاری نظر میں سب سے پست حیثیت آدمی کون ہے؟“ تو میں نے دیکھا کہ ایک مسکین، کمزور سا آدمی تھا، میں نے عرض کیا: یہ ہے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن اللہ کے نزدیک یہ شخص اس (پہلے) جیسے زمین بھر لوگوں سے بہتر ہوگا۔“
• زائدة هو ابن قدامة الثقفي.