شعب الایمان — حدیث نمبر 9994
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 9994
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ .
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو عُثْمَانَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَا : حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ إِلَى صُوَرِكُمْ وَلَا أَمْوَالِكُمْ ، وَلَكِنْ إِنَّمَا يَنْظُرُ إِلَى قُلُوبِكُمْ وَأَعْمَالِكُمْ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدُ عَنْ كَثِيرِ بْنِ هِشَامٍ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نہ تمہاری صورتوں کو دیکھتا ہے اور نہ تمہارے مالوں کو، بلکہ وہ تو تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے۔“
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے صحیح مسلم میں عمرو الناقد کے واسطے سے کثیر بن ہشام سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• جعفر بن برقان هو الكلابي أبو عبد الله الرقي صدوق يهم في حديث الزهري.
• يزيد بن الأصم هو ابن عمرو بن عبيد أبو عوف كوفي نزل الرقة.
• جعفر بن برقان هو الكلابي أبو عبد الله الرقي صدوق يهم في حديث الزهري.
• يزيد بن الأصم هو ابن عمرو بن عبيد أبو عوف كوفي نزل الرقة.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2564 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور مال ودولت کو نہیں دیکھتا،لیکن وہ تمہارے دلوں اور تمہارے عملوں کو دیکھتا ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6543]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبولیت کا مدار کسی کی ڈیل ڈول اور جسمانی قوت و طاقت یا اس کی شکل و صورت کی زیبائش اور جمال یا اس کی مال و دولت کی فراوانی نہیں ہے، بلکہ دل کی اصلاح و درستگی، حسن نیت اور اخلاص کے ساتھ، نیک کرداری اور اعمال صالحہ ہیں، اگر کسی شخص کے اعمال بظاہر اچھے ہوں، لیکن اس کا دل اخلاص سے خالی ہو اور اس کی نیت درست نہ ہو تو وہ عمل ہرگز قبول نہ ہو گا، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اعمال ظاہرہ کی ضرورت نہیں ہے، بس دل کا تزکیہ اور اخلاص کافی ہے، کیونکہ اگر اعمال ظاہرہ کی ضرورت نہ ہوتی یا ان کی حیثیت نہ ہوتی تو قلوب کے بعد اعمال لانے کی ضرورت نہ تھی اور جہاں یہ آیا ہے، ظاہری اعمال کو نہیں دیکھتا، اس کا معنی ہے، مخصوص عمل کے ظاہر کو نہیں دیکھتا ہے، بلکہ اس کے اخلاص اور نیت کو دیکھتا ہے، جیسا کہ آپ کا فرمان، انما الاعمال بالنيات، عملوں کی صحت و فساد اور قبولیت کا دارومدار نیتوں پر ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6543 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4143 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قناعت کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " بیشک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتا بلکہ وہ تمہارے اعمال اور دلوں کو دیکھتا ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4143]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خوبصورت یا بد صورت ہونا بندے کے اپنے ہاتھ میں نہیں بلکہ یہ اللہ کی مشیت کے مطابق ہوتا ہے۔
کوشش کرنی چاہیے کہ عمل اچھے ہوں تاکہ اللہ تعالی کو راضی کیا جاسکے۔
(2)
اللہ کے ہاں مالدار اور بے زر برابر ہیں۔
مال دار کو محض دولت مند ہونے کی وجہ سے معافی نہیں مل سکتی اور نادار کو محض اس کی مفلسی کی بناء پر مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
(3)
مالدار ہونا بھی اللہ کی آزمائش ہےاور مفلس ہونا دوسری طرح کی آزمائش۔
اگر مال دار شکر کرے تو اللہ کے ہاں پسندیدہ ہے۔
اسی طرح نادار آدمی صبر کرے تو اللہ کا پیارا ہےاور بے صبری کرے اور حرام کمائی کی کوشش کرے تو اللہ کے قرب سے محروم ہے۔
(4)
انسان اگر نیکی کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہوتو اس کی نیت اور خواہش ضرور رکھنی چاہیے، ایسی نیت پر بھی ثواب ملتا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4143 سے ماخوذ ہے۔