شعب الایمان — حدیث نمبر 9993
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الْبَيَاضِ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَثَلُ ابْنِ آدَمَ وَمَالِهِ وَوَلَدِهِ وَعَمَلِهِ مَثَلُ رَجُلٍ لَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ ، فَقَالَ لَهُ أَحَدُهُمْ ، أَنَا مَعَكَ مَا دُمْتَ حَيًّا ، فَإِذَا مُتُّ فَلَسْتَ مِنِّي ، وَلَا أَنَا مِنْكَ ، فَذَلِكَ مَالُهُ وَقَالَ الْآخَرُ ، وَأَنَا مَعَكَ فَإِذَا بَلَغْتَ إِلَى قَبْرِكَ ، فَلَسْتَ مِنِّي ، وَلَسْتُ لَكَ ، فَذَلِكَ وَلَدُهُ ، وَقَالَ الْآخَرُ : أَنَا مَعَكَ حَيًّا وَمَيِّتًا ، فَذَلِكَ عَمَلُهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابن آدم، اس کے مال، اس کی اولاد اور اس کے عمل کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے تین دوست ہوں۔ ان میں سے ایک اس سے کہے: میں تیرے ساتھ ہوں جب تک تو زندہ ہے، جب تو مر گیا تو نہ تو مجھ سے ہے اور نہ میں تجھ سے۔ یہ اس کا مال ہے۔ دوسرا کہے: میں بھی تیرے ساتھ ہوں، مگر جب تو اپنی قبر تک پہنچ گیا تو نہ تو مجھ سے ہے اور نہ میں تیرا ہوں۔ یہ اس کی اولاد ہے۔ اور تیسرا کہے: میں تیرے ساتھ ہوں، زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی۔ یہ اس کا عمل ہے۔“
• أبو عاصم هو الضحاك بن مخلد النبيل.
• ابن عجلان هو محمد بن عجلان.