شعب الایمان — حدیث نمبر 9979
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 9979
أَخْبَرَنَا الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حُدِّثْتُ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ فِي مَعْنَى قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ ، وَجَنَّةُ الْكَافِرِ " قَالَ : هِيَ سِجْنُ مَنْ تَرَكَ لَذَّاتِهَا وَشَهَوَاتِهَا ، فَأَمَّا الَّذِي لَا يَتْرُكُ لَذَّاتِهَا وَلَا شَهَوْاتِهَا فَأَيُّ سِجْنٍ هِيَ عَلَيْهِ .ترجمہ
فضیل بن عیاض رحمہ اللہ سے رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان: ”دنیا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے“ کے مفہوم کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”دنیا اس شخص کے لیے قید خانہ ہے جس نے اس کی لذتوں اور خواہشات کو چھوڑ دیا، رہا وہ شخص جو نہ اس کی لذتوں کو چھوڑتا ہے اور نہ اس کی خواہشات کو، تو اس کے لیے یہ کیسا قید خانہ؟“